بیوہ کا پلاٹ بوگس ریکارڈ بنا کر رجسٹری کرانے والے ذمہ داروں کے خلاف 18سال بعد مقدمہ درج

جمعرات 24 نومبر 2016 16:58

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2016ء) انسداد رشوت ستانی پولیس ساہیوال نے چک 5-52ایل کی بیوہ بشیراں کے 3کنال 14مرلے کے پلا ٹ کا بوگس ریکارڈ بنا کر رجسٹری کرنے والے محکمہ مال کے افسروں ، اشٹام فروش اور جعلی مختار عام کے خلاف 18سال بعد مقدمہ درج کر لیا جن میں محکمہ مال کا پٹواری ، تحصیلدار اور گواہ وفات پا چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک 5-52ایل کے محمد صدیق کی والدہ کے وراثتی 3کنال، 14مرلے کے پلاٹ کو محکمہ مال کے پٹواری نے اشٹام فروش محبوب عالم، جعلی مختار عام اللہ دتہ کھوکھر سے ساز باز کر کے جس کی تصدیق تحصیلدار نے کی اور 1998میں ایک جعلی رجسٹری سب رجسٹرار وقار حسین نے کر دی جس کے بعد انصاف کے حصول کے لیے بیوہ بشیراں دھکے کھاتی رہی اس کے بعد اس کا بیٹا محمد صدیق پھرتا رہا اور انسداد رشوت ستانی پولیس ساہیوال نے 18سال بعد انکوائری مکمل ہونے کے بعد ملزموں کے خلاف مقدمہ 471-468-420-419ت پ اور 5/2/47پی سی اے درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور محکمہ مال کے پٹواری اور تحصیلدار وفات پا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں