سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس نے وزیر اعظم کے خاندان کے جھوٹ کا پول کھول دیا ہے ، سردار لطیف کھوسہ

تاریخ میں حکمرانوں نے کبھی بھی اربوں کی جائیدادیں بچوں کے سپرد نہیں کیں، عوام مہنگائی کی دلدل میں پھنس کر رہ گئے ہیں،ساہیوال میں وکلاء سے خطاب

ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:22

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکر ٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ سابق گورنر پنجاب نے کہاہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی اربوں روپے کی جائیدادیں اور اثاثے حکمرانوں کے بچوں نے بنا کر والدین کے سپرد نہیں کیے وزیر اعظم نواز شریف کا پانا ما لیکس میں نام آنے کے بعد منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کی گئی دولت کو چھپانے کی خاطر حکمران جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں اور کبھی شہزادوں سے خط منگوا رہے ہیںلیکن سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کے کیس نے وزیر اعظم کے خاندان کو بے نقاب کر دیا ہے اور عدلیہ انصاف کے تقاضوںکو پورا کرتے ہوئے تاریخی کردار ادا کریگی۔

ہفتہ کوبار رو م میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کے ٹیکس سے اربوں روپے کرپشن کرکے بیرون ملک جائیدادیں بنا کر عوام کے حقوق پر ڈاکہ مارا ہے عوام مہنگائی کی دلدل میں پھنس کر رہ گئے ہیں بیروز گاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور حکمرانوں نے غریبوں کے بچوں کے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے باوجود ان کے لیے نوکریوں کے دروازے بند کر رکھے ہیں اور بیروز گار تعلیم یافتہ طبقہ خود خوشیاں کر رہا ہے پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کے لیے رینجرز کو اختیارات نہیں دیے جا رہے پنجاب میں قتل و غارت، ڈکیتی ، اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے لیکن حکمرانوں کے کان پے جو ء تک نہیں رینگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر کے انتخاب کے لیے امیدوار اپنے بیٹے خرم لطیف کھوسہ کی حمایت کے لیے وکلاء سے اپیل کی ۔ پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے وکلاء کے گروپوں سے ملاقاتیں بھی کیں ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں