گوادر بندر گاہ میں چین کی سرمایہ کاری نے پاکستان کو بین الا قوامی طاقتوں کی صف میں کھڑا کر دیا ‘مولانا عبدالغفور حیدری

منصوبہ کی تعمیر مکمل ہونے سے عوامی جمہوریہ چین ، افغانستان ، ایران اوردوسرے ایشائی اور دوسرے ممالک سے تجارت کی راہیں کھل جائینگی

بدھ 14 دسمبر 2016 16:05

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین مولانا عبدالغفور حیدر ی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ سے پاکستان خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے جمعیت العمائے اسلام( فضل الرحمن گروپ) کے مقامی کارکنوں سے یہاں خطاب کرتے ہوئے کیا اور مزید کہا کہ اس منصوبہ کی تعمیر مکمل ہونے سے عوامی جمہوریہ چین ، افغانستان ، ایران اوردوسرے ایشائی اور دوسرے ممالک سے تجارت کی راہیں کھل جائینگی اور پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھے گی جس سے صوبہ بلوچستان، سندھ ، پنجاب اورخیبر پختونخواہ کو فائدہ ہوگا ۔

گوادر بندر گاہ میں چین کی سرمایہ کاری نے پاکستان کو بین الا قوامی طاقتوں کی صف میں کھڑا کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت العمائے اسلام 2018کے انتخابات میں ایک قوت بن کر ابھرے گی صوبہ بلوچستان اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں ہماری حکومتیں ہونگی کیونکہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت ناکام ہوچکی ہے بعد ازا رحیم یار خاں روانہ ہوگئے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں