ہیڈ پوسٹ آفس ساہیوال سے جعلی ادویات کی بھاری کھیپ برآمد ، فیکٹری سیل ، چھ گرفتار ، فیکٹری مالک فرار

بدھ 14 دسمبر 2016 16:09

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ساہیوال رضوان نذیر کی قیادت میں محکمہ صحت اور پولیس نے ہیڈ پوسٹ آفس ساہیوال سے جعلی ادویات کی بھاری کھیپ برآمد کر لی ٹیم نے پیک شدہ آٹھ کارٹن اور چھ بوریاں ادویات قبضہ میں لے لی۔فیکٹری سیل کر دی گئی ۔چھ گرفتار ، فیکٹری مالک ڈاکٹر عمران فرار ہونے میں کامیاب ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکام کو اطلاع ملی کہ ساہیوال کے ہیڈ پوسٹ آفس سے بھاری مقدار میں جعلی ادویات کی سپلائی بکنگ کے ذریعے ا ندرون ملک سپلائی کی جاتی ہے جس پر بھاری مقدار میں ایک مزداگاڑی میں جعلی ادویات کی کھیپ لائی گئی اور اس کی بکنگ جاری ہے جس پر ٹیم نے چھاپہ مارا تو بکنگ کرانے والے ملزم فرار ہو گئے اور ادویات ٹیم نے برآمد کر لی ۔ بعد میں فیکٹری کے بلاک نمبر4چیچہ وطنی میں آفس اورفیکٹری کومحکمہ صحت کی ٹیم نے سیل کر دیا ۔پولیس نے جن میڈیکل سٹوروںکے نام پر بکنگ کی گئی تھی چھ افراد کو حراست میں لے لیا تاہم فیکٹری کا مالک ڈاکٹر عمران ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکااور پولیس تھانہ سٹی ساہیوال نے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں