کمشنر ساہیوال کا مسیحی بھائیوں کو کرسمس مبارک کاتہنیتی پیغام

ہفتہ 24 دسمبر 2016 21:10

ساہیوال۔24 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ نے مسیحی بھائیوں کو کرسمس مبارک کے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ وہ پاکستانی معاشرے کا اہم حصہ ہیں، پوری قوم ان کی خوشیوں میں شریک ہے اور ان کی خوشحالی کیلئے دعا گو ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر نے تمام گرجا گھروں کے بشپس کو کرسمس کیک اور پھولوں کے تحائف پیش کئے ۔قبل ازیں انہوں نے ڈویژن کے تینوں اضلاع میں کرسمس ماڈل بازاروں کا دورہ کیا جہاں انہیں فروری اشیائے خوردونوش کی رعایتی نرخوں کی دستیابی کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں