ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال کے انتخابات 14جنوری کو ہونگے

لائبریری سیکر ٹری اور فنانس سیکر ٹری بلا مقابلہ منتخب

منگل 3 جنوری 2017 15:16

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال کے انتخابات 14جنوری کو ہونگے صدر ، نائب صدر ، جنرل سیکر ٹری اور جوائنٹ سیکر ٹری سمیت 4عہدوں کے لیے 15امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ جبکہ لائبریری سیکر ٹری کے امیدوار پیر عتیق الرحمن قریشی اور فنانس سیکر ٹری کے امیدوار مظہر فرید دادڑہ بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

صدر کے لیے 4امیدواروں میاں رشید احمد جوئیہ ، رانا اکرام الحق، چوہدری محمد انور اور محمد سلیم لنگا ، نائب صدر کے لیے 3امیدواروں حسنین رامے ، عبدالرزاق ڈھکواور راناعمران بشیر ، جنرل سیکر ٹری کے لیے 6امیدوارں مقامی صحافی چوہدری عثمان علی ، محمد نواز خاں ، رانا مقبول احمد، اکبر علی قریشی، ندیم بشیراور شیر نواز کھگہ اور جوائنٹ سیکر ٹری کے لیے 2امیدواروں نوشیر خاں نیازی اورمہر علی رضا صادق کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ دو امیدوار لائبریر ی سیکر ٹری کے لیے پیر عتیق الرحمن قریشی اور فنانس سیکر ٹری کے مظہر فرید دادڑاہ بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں