انسداد دہشت گردی ساہیوال کی عدالت نے تیزاب پھینکنے والے دو ملزموں کا 19جنوری تک جسمانی ریمانڈ دے دیا

جمعرات 5 جنوری 2017 15:06

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2017ء) انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال کے خصوصی جج شبیر حسین اعوان نے تھانہ صدر پاکپتن کے گرفتار دو ملزموں ابرار احمد ، قدیر ارسلان کا تیزاب پھینکنے کے مقدمہ میں 19جنوری تک جسمانی ریمانڈ پولیس صدر پاکپتن کو دیکر ملزموں کو پولیس کے سپرد کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 8ستمبر 2016کو ملزموں نے چک 40ایس پی کے غلام محمد جوئیہ سے رنجش کی بنا پر اس کے خاندان پر تیزاب پھینک کر بری طرح جھلس دیا تھا جس پر پولیس صدر پاکپتن نے ملزموں کے خلاف مقدمہ 336-324 بی ت پ اور 7انسداد دہشت گردی ایکٹ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں