ساہیوال ،قادر آباد کول پاور پراجیکٹ : چینی ورکر کا بازو مشین میں آنے سے شدید زخمی

جمعہ 6 جنوری 2017 17:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) قادر آباد کول فائر پاور پراجیکٹ ساہیوال مشین میں بازو آجانے کے سبب ایک چینی ورکر لیو منگ (Liyo MiNG) 32سالہ شدید زخمی ۔

(جاری ہے)

جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ۔چینی ورکر کے بازو کا کامیاب آپریشن سول ہسپتال کے تھیٹر میں کر دیا گیا چینی ورکر کا بازو دو جگہ سے ٹوٹ گیا تھا ۔ جسے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں آپریشن کے بعد منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں