ساہیوال،ملتان روڑ پر ہڑپہ کے قریب مسافر بس الٹ گئی، 20 افراد زخمی

پیر 9 جنوری 2017 11:51

ساہیوال،ملتان روڑ پر ہڑپہ کے قریب مسافر بس الٹ گئی، 20 افراد زخمی
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جنوری2017ء) ساہیوال میں ملتان روڑ پر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں بیس مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہڑپہ کے قریب بس الٹنے سے بیس مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 اور موٹروے پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے نکالا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔ بس لاہور سے سکھر جا رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں