ساہیوال کول پاور پلانٹ کا 22 ٹن کوئلہ غائب، تحقیقات شروع

muhammad ali محمد علی بدھ 1 فروری 2017 22:18

ساہیوال کول پاور پلانٹ کا 22 ٹن کوئلہ غائب، تحقیقات شروع

ساہیوال (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم فروری2017ء) ساہیوال کول پاور پلانٹ کا 22 ٹن کوئلہ غائب ہو جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کول پاور پلانٹ کا بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

کول پاور پلانٹ کیلئے چین سے منگوایا گیا کوئلہ لے کر پاکستان ریلوے کی خصوصی ٹرین گزشتہ روز ساہیوال پہنچی تھی۔ اس ٹرین کی کل 18 بوگیاں تھیں جس کی ہر بوگی میں 22 ٹن کوئلہ لادا گیا تھا۔ تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ ٹرین کی ایک بوگی راستے میں ہی کوئلے سے خالی کر لی گئی۔ بوگی میں سے 22 ٹن کوئلہ غائب کر دیا گیا اور اس کی حفاظت پر معمور اہلکاروں کو کان و کان خبر نہ ہوئی۔ اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں