ساہیوال، ہڑپہ میوزیم میں زہر خورانی سے ہلاک ہونے والی عورت کے قتل کے دو ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

ہفتہ 4 مارچ 2017 16:17

ساہیوال، ہڑپہ میوزیم میں زہر خورانی سے ہلاک ہونے والی عورت کے قتل کے دو ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2017ء) ہڑپہ میوزیم میں 9ماہ قبل زہر سے ہلاک ہونے والی عورت ممتاز بی بی کے قتل کے گرفتار دو ملزموں ناصر اور ساجد کو جوڈیشل مجسٹریٹ ساہیوال زاہد فرید نے 14یوم کے جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل ساہیوال بھیج دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہڑپہ میوزیم میں 16 مئی 2016کو اسلام آباد کی ممتا ز بی بی کو دو نامعلوم ملزموں نے زہر دیکر ہلاک کر دیا تھا جس کا پولیس ہڑپہ نے قتل کا مقدمہ درج کر کے اور پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق عورت کو زہر دیکرہلاک کرنے کی تفتیش کی دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ممتاز بی بی کی اس کے خاوند اسحاق سے شادی سے قبل اسحاق کے بھتیجے ناصر سے آشنائی تھی اور دونوںنے ایک دوسرے سے محبت کے عہد وپیما ںکر رکھے تھے اور ملزم کے چچا سے ممتاز بی بی کی شادی ہو گئی تو ملزم ناصر نے بھی شادی کر لی لیکن ناصرسے موبائل پر ممتاز بی بی نے رابطہ کیا اور اس سے ملنے کی خواہش ظاہر کی بالا آخر ہڑپہ میوزیم میں 16مئی کو ملاقات طے پا گئی اور 16مئی کو ناصر اپنے کزن ساجد کے ہمراہ ہڑپہ میوزیم پہنچ گیا تھا جہاں ممتاز بی بی پہلے سے موجود تھی ملاقات کے دوران ممتاز بی بی نے کہا کہ وہ گھر بار چھوڑ کر آگئی ہے اس لیے وہ اب اس کے ساتھ رہے گی لیکن ناصر نے کہا کہ وہ شادی کر چکا ہے لیکن ممتاز بی بی بضد رہی بالا آخر ناصر نے ساجد سے مشورہ کے بعد دونوںنے ممتاز بی بی کو ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بنایا اور چائے میں زہر دے دیا ۔

(جاری ہے)

جب ممتاز بی بی بیہوش ہو گئی تو ملزم فرار ہو گئے پولیس ہڑپہ نے ممتاز بی بی کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا یا جہاں ممتاز بی بی ہسپتال میںدم توڑ گئی جس پر پولیس ہڑپہ نے مقدمہ 302ت پ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ 9ماہ بعد دونوں ملزموں کو پولیس ہڑپہ نے تلہ بھلا گائوں سے گرفتار کر لیا تو ملزموںنے قتل کا اعتراف کر لیا ۔اور تفتیش کی جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد دونوں ملزموں کو عدالت کے حکم پر جیل بھیج دیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں