ساہیوال،نہر لوئر دو آب سے ایک 35سالہ نوجوان کی لاش بر آمد

پیر 16 جولائی 2018 16:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) پولیس ہڑپہ نے چک 5/11.Lکے قریب نہر لوئر دو آب سے ایک 35سالہ نوجوان کی لاش بر آمد کر لی۔قتل یا خود کشی معمہ حل نہیں ہو سکا ۔

(جاری ہے)

لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال پہنچا دی گئی ہے۔نوجوان کے ور ثاء کا سراغ نہیں چل سکا اور پولیس ابھی تک نوجوان کی ہلاکت کا معمہ حل نہیں کر سکی کہ خود کشی ہے یا قتل تاہم تفتیشی ٹیم علاقہ کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کر دی اور شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں