ساہیوال،ٹریفک حادثات کے دوران ایک طالبعلم اور بیوپاری سمیت دو جاں بحق ، 6افراد شدید زخمی

ہفتہ 18 اگست 2018 15:55

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) یہاں نواح میں ٹریفک حادثات کے دوران ایک طالب علم اور بیوپاری سمیت دو جاں بحق اور 6افراد شدید زخمی ہو گئے ،ساہیوال عارف والا روڈ پر چک 120/9.Lکے قریب تیز رفتار کار نمبر 882/OKC نے مو ٹرسائیکل سوار طالب علم ثاقب محمود کو ٹکر ماری جس سے ثاقب محمود جاں بحق ہو گیا بھائی اظہر محمود زخمی ۔

(جاری ہے)

ساہیوال پاکپتن روڈ پر چک 97/9.Lکے قریب دو مو ٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں شفیق احمد جاں بحق ۔فرید ٹائون کا محمد اجمل 45سالہ اسکی بیٹی فر زانہ 32سالہ،چک 80/5.Rکی شمیم 13،چک 100/9.Lکے 40سالہ علی شیر اور چک 2۔ای بی کے 14سالہ ارسلان شدید زخمی ہو گئے اور ساہیوال چک 97/9.Lکے وسیم صدیق 32سالہ کو تیز رفتار 6110/OKD شہہ زور ڈالا نے روند ڈالا ۔بتایا گیا ہے کہ گاڑی کے ڈرائیور غلام نبی کو گرفتار کر لیا ٹرک نمبر 5427/LWRکے ڈرائیور ظفر اللہ کو تے زرفتاری پر گرفتار کر لیا ۔پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں چار زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں