ساہیوال ،ْ آئل ٹینکر اور بس کے تصادم میں دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ،ْ17 زخمی

ہفتہ 8 دسمبر 2018 13:42

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) ساہیوال میں آئل ٹینکر اور بس کے تصادم میں دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور17 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق بس اور آئل ٹینکر کا حادثہ ساہیوال بائی پاس روڈ پر ہوا ، جس میں دوخواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور 17 مسافر زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس ملتان سے لاہور جا رہی تھی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں