ساہیوال، ڈکیتی کی 3مختلف وارداتیں، مقدمات درج

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:32

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ڈکیتی کی 3مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکوئوں نے 2موٹرسائیکلیں ‘نقدی اورموبائل فون چھین لئے ‘مقدمات درج ۔ ڈکیتی کی واردات علی ٹائون میں ہوئی یہاں غلام باری رات کے وقت سبزی منڈی سے واپس موٹرسائیکل نمبری 570/SLLپر گھر جارہا تھا کہ راستے میں 3نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور موٹرسائیکل ‘نقدی اورموبائل فون کل مالیتی 88ہزار روپے چھین لی اور فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

دوسری واردات جھال روڈ پربھٹہ پٹرول پمپ کے قریب ہوئی یہاں صدام علی اپنی موٹرسائیکل نمبری 6882/SLMپر ضروری کام بھٹونگر جارہا تھا کہ راستے میں قاسم علی وغیرہ 2ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر موٹرسائیکل ‘نقدی اورموبائل فون کل مالیتی 72ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔تیسری واردات 102/9-Lمیں رات کے وقت ہوئی یہاں شفقت ڈیوٹی کرکے شہر سے واپس موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ راستے میں 2نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک کر نقدی اورموبائل فون کل مالیتی 22ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں