موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگاکر گھومنے والے 2ملزمان گرفتار

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:34

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگاکر گھومنے والے 2ملزمان گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ، ہڑپہ میں اڈا جھال کے قریب آصف علی اور قصبہ ہڑپہ میں محمدآصف دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے اپنی موٹرسائیکلوںپر جعلی نمبر پلیٹ لگاکر گھوم رہے تھے کہ پٹرولنگ پولیس نے انہیں روک کر چیک کیا توملزمان کی نمبر پلیٹیں جعلی نکلیں ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ ہڑپہ نے دونوں ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں