پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے،ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل

منگل 11 اگست 2020 19:44

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) تقریبات ماہ آزادی 2020 کے سلسلے میں 11 اگست '' یوم اقلیت '' کے موقع پر پنجاب کونسل آف دی آرٹس ساہیوال ڈویژن نے ''قدم قدم آباد رہی'' کے عنوان سے مسیحی برادری کا وطن سے اظہارِ عقیدت کے حوالے سے آن لائن پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ساہیوال کے مختلف چرچز کے پاسبان‘ سماجی کارکن‘ گلوکار اور بچوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے۔ یہ لوگ محب وطن پاکستانی ہیں جو ملک میں امن محبت اور سانجھ کو فروغ دینے میں ہمارے معاون کار اور مددگار ہیں۔ دریں اثنا پنجاب کونسل آف دی آرٹس ساہیوال ڈویژن کے زیر اہتمام جشن آزادی 2020 کے سلسلے میں 10 سے 15 سال تک کی عمر کے نوجوانوں کے درمیان ملی نغموں کا مقابلہ ساہیوال آرٹس کونسل کے فیس بک پیج پر نشر کیا گیا جس میں مختلف سکولوں کے بچوں نے بھر پورحصہ لیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں