ہرفرد ملک قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور کرداراداکرے،رانا قیصر محمود

منگل 11 اگست 2020 19:44

ساہیواl (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف ساہیوال سٹی کے فنانس سیکرٹری حافظ رانا قیصر محمود نے کہاہے کہ پاکستان ہمارے آبائو اجداد کی قربانیوں کا ثمر ہے ۔ ہمیں اسکی دل سے قدر کرنی چاہیے ۔ والدین بچوںکو ملک کی تاریخ کے بارے میں مکمل آگاہی دیں تاکہ انہیں پتہ چل سکے کہ پاکستان کتنی قربانیوںکے بعد حاصل کیاگیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ وطن عزیز کی بنیادوںمیں ملک میں بسنے والے تمام خاندانوں کے بزرگوں کا خون شامل ہے زندہ قومیں اپنے تاریخی ایام کو شان وشوکت سے مناتے ہیں ہمیں بھی چاہیے کہ یوم آزادی کو بھرپور طریقہ سے منایاجائے۔انہوںنے مزید کہاکہ ہرفرد کو چاہیے کہ وہ ملک قوم کی ترقی میں اپنا بھرپور کرداراداکرے۔ اپنے ملک کانام روشن کرے وزیراعظم پاکستان عمران خان کشمیری بھائیوںکی آزادی کیلئے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار اداکررہے ہیں۔ہمیں بھی چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ان کیساتھ کھڑے ہوں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں