ساہیوال،نواحی گائوں ٹبی شیر میں ملزمان نے 50سالہ شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

منگل 11 اگست 2020 19:44

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) نواحی گائوں ٹبی شیر میں ملزمان نے 50سالہ شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ قتل کی واردات نواحی گائوں ٹبی شیر میں ہوئی یہاں 50سالہ محمد اشرف رات کے وقت کھیتوں میںپانی لگا رہا تھا کہ مخالفین نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاش کو قبضہ میںلیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ایس ایچ او تھانہ بہادرشاہ نے مدعی پارٹی کی نشاندہی پر 3افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں