ساہیوال،میاں بیوی میں جھگڑا ،گولی لگنے سے زخمی خاتون ہسپتال میں جاں بحق

جمعہ 18 جون 2021 16:08

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) نواحی گائوں ٹھٹھہ گلوئی میں میاں بیوی کے جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہونے والی شادی شدہ 20سالہ لڑ کی رابعہ ہسپتال میں جاں بحق ہوگئی۔پولیس بہادر شاہ نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی ۔

(جاری ہے)

گز شتہ روز رابعہ اور اسکے خاوند طاہر کے درمیان جھگڑے کے دوران گولی چلنے سے رابعہ شدید زخمی ہو گئی تھی جسے سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں آج وہ دم توڑ گئی۔پولیس بہادر شاہ نے رابعہ سسر حاجی عبد القیوم کی مد عیت میں 325 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں