ساہیوال، ڈا کو تین بیو پاریوں سے گیارہ لاکھ45ہزار روپے کی نقدی،زیورات ،دو موٹر سائیکل لوٹ کر فرار

پیر 21 جون 2021 17:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) ڈا کو تین بیو پاریوں سے گیارہ لاکھ45ہزار روپے کی نقدی،زیورات ،دو موٹر سائیکل اور تین موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔نواب ٹائون میں ایک بیو پاری عبد الستار سے دو ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر8لاکھ روپے کی نقدی اور موٹر سائیکل نمبر4398۔اے اے فور چھین کر فرار ہو گئے۔چک 109۔بارہ ایل کے قریب دو ڈاکوئوں نے بیو پاری طاہر منصور کو پستول دکھا کر نقدی20ہزار روپے،موبائل اور موٹر سائیکل نمبر6570۔

(جاری ہے)

کے اے ایف چھین لی اور فرار ہو گئے۔چک46۔جی ڈی میں ایک بیو پاری محمد علی کے گھر دا خل ہو کر چار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو کمروں میں بند کر کے انکے منہ باندھ دئے اور گھر سی25ہزار روپے کی نقدی ،تین لاکھ روپے کے زیورات اور دو موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس فرید ٹائون،صدر اور نور شاہ نے تین مقدمات عبد الستار ،طاہر منصور اور محمد علی کی مد عیت میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں