ساہیوال، ڈاکوئوں نے مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار دی ،ڈاکو7لاکھ70ہزار کی نقدی لوٹ کر فرار

منگل 22 جون 2021 16:31

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) چک85۔سکس آر میں ڈاکوئوں نے مزاحمت پر ایک24سالہ نوجوان علی امام کو گو لی مار دی۔ڈاکو7لاکھ70ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ محمد آصف کا بیٹا علی اما م کوٹ خادم علی شاہ کو مارکیٹ سے گھر آرہا تھا کہ ڈاکوئوں نے لوٹنے کیلئے روکا تو مزاحمت پر گولی مار دی اور فرار ہو گئے۔علی امام کو بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال شفٹ کر دیا جہاں اسکی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

پاک پتن ساہیوال روڈ پر جہان خان کے قریب موٹرسائیکل سوار دو بیو پاریوں حیدر اور قدر ت اللہ سے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے 70ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل لوٹ کر فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے ۔دریں اثناء جی ٹی روڈ ریلوے چوک چیچہ وطنی کے قریب نیشنل بینک سے کیش لیکر منڈی جانے والے ایک بیو پاری احمد سے ڈاکوئوں نے 7لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔پولیس نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں