ساہیوال،بنک اہلکار کو گولی مار دی گئی

جمعرات 29 جولائی 2021 16:53

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) نواحی چک85۔سکس آر قاسم کالونی میں بنک ملازم صابر علی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے سول ہسپتال منتقل کر دیا ۔پولیس نے سات ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تین ملزموں علی رضا ،صابر علی بھٹی اور صفدر علی مغل کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزموں کی بنک اہلکار صابر علی سے دیرینہ رنجش کی بنا پر سات مسلح افراد نے گھر میں دا خل ہو کر فائرنگ کی اور اہل خانہ پر تشدد کیا گولی لگنے سے صابر علی زخمی ہوگیا تو ملزم فرار ہوگئے۔پولیس فرید ٹائون نے صابر علی کی مد عیت میں مقدمہ 337/A(11)۔ایل اور148/149 ت پ درج کر کے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں