ساہیوال، پنجاب پبلک سروس کمیشن لاہور کے اسسٹنٹ کی سب انسپکٹر کے امیدوار سی6لاکھ روپے رشوت کی وصولی ،مقدمہ درج

جمعہ 30 جولائی 2021 17:49

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) انٹی کر پشن ساہیوال سر کل نے پنجاب پبلک سروس کمیشن لاہور کے اسسٹنٹ عمر فاروق کے خلاف پولیس سب انسپکٹر کے امیدوارسی6 لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چک7۔

(جاری ہے)

چودہ ایل کے محمد ضیاء ء الرحمن ڈوگر نے 2017میں پنجاب پبلک سروس کمیشن لاہور میں سب انسپکٹر بھر تی کیلئے امتحان دیا جو کہ امیدوار نے پاس کر لیاتو آئی جی کے آفس میں نا م بھیجنے کا جھانسہ دے کر اسسٹنٹ(ھیڈ کلرک) پبلک سروس کمیشن لاہور عمر فاروق نے 6لاکھ روپے رشوت لے لی اور نام بھیجنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لیتا رہا اور رقم ہڑ پ کر لی ۔

ڈائریکٹر بابر رحمن وڑائچ کے حکم پر انکوائری کے بعد سر کل آفیسر انٹی کر پشن خواجہ عابد صغیر نے ملزم عمر فاروق کے خلاف مقدمہ 161 ت پ اور5.2/47 پی سی اے محمد ضیاء الرحمن دوگر کی مد عیت میں درج کر لیا ہے ۔ ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں