ساہیوال، محبوبہ سے ملنے کے شوقین نوجوان محنت کش کا قتل ،پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج، تین گرفتار

جمعہ 30 جولائی 2021 17:49

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) نواحی چک72۔فائیو ایل میں شادی شدہ محبوبہ سے ملنے کے شو قین نوجوان محمد ابو بکر صدیق کے قتل کا مقدمہ پانچ کے خلاف درج کر لیا دو سگے بھائیوں سمیت تین گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسی چک کے محمد عاقب اور اسکا کزن محمد ابو بکر صدیق ایک ٹھیکیدار کے پاس ساہیوال میں اکٹھے مزدوری کر تے تھے کہ محمد ابو بکر صدیق اپنے کزن کے ساتھ انکے گھر چلے گیا اور محبوبہ سے موبائل پر رابطہ کے سبب اس سے ملنے کے شوق میںصبح 4بجے گھر سے نکلا تو پانچ ملزموں محمد اشرف اسکے بھائی محمد اکرم اور کزن امانت علی نے دو نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کر کے لے گئے اور آہنی پائپ اور آہنی راڈوں سے تشدد کر کے گلی میں پھینک دیا ۔

ابو بکر صدیق کو ایک دیہاتی کی کال پر ریسکیو1122نے ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال شدید زخمی حالت میں لایا گیا مگر ایمرجنسی میں پہنچنے سے قبل دم توڑ گیا۔پولیس یوسف والہ نے مقتول کے باپ محمد صدیق باپ کی مد عیت میں پانچ ملزموں کے خلاف مقدمہ 148,302اور149 ت پ درج کر کے تین ملزموں محمد اشرفمحمد اکرم اور امانت علی کو گرفتار کر لیا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں