ساہیوال،سابق صدر چیچہ وطنی بار کا داماد اغوا ء،فیصل آباد سے بر آمد کرلیا گیا

جمعہ 24 ستمبر 2021 17:15

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) بلاک نمبر12چیچہ وطنی سے بار ایسو سی ایشن چیچہ وطنی کے سابق صدر کے داماد اور پٹرول پمپ مالک ابو بکر حنیف کو کار سوار اغوا کر کے فرار ہو گئے۔فیصل آباد گلستان میرج ہال کے پیچھے بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلاک نمبر12 خادم حسین وڑائچ سابق صدر بار کے داماد ابو بکر حنیف اپنے گھر سے ڈاکٹر بابر حسین قمر کے کلینک جا رہے تھے کہ ایک کار میں سوار چار مسلح افراد ا آگئے اور اسکے سر پر پسٹل کا بٹ مار کر کار میں ڈال کر فرار ہو گئے ۔

24گھنٹوں کے بعد رسیوں سے جکڑ کر باندھے ہوئے بے ہوش ابو بکر حنیف کو فیصل آباد میرج ہال کے قریب چھوڑ کر ملزم فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ سٹی نے خادم حسین وڑائچ کی مد عیت میں 365 ت پ دو یوم کی تاخیر سے مقدمہ درج کر لیا ہے ابھی تک اغوا کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور نہ ہی اغوا کار گرفتار ہو سکے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں