ساہیوال،شادی کی تقریب میں فائرنگ،آتش بازی دولہا کے بھائی سمیت پانچ باراتی گرفتار

جمعہ 24 ستمبر 2021 17:15

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) نواحی گائوں عیدل میں شادی کی تقریب میں کھلے عام فائرنگ اور آتش بازی پر پولیس بہادر شاہ نے 5باراتیوں کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک میں شہزاد شیخ کی شادی کی تقریب میں کھلے عام فائرنگ اور آتش بازی کی اطلاع ملی تو پولیس نے چھاپہ مار کر دولہے کے بھائی محسن،سیف،عمران،رضوان اور عرفان کو فائرنگ کر تے اور آتش بازی کر تے ہوئے گرفتار کر لیا۔پولیس بہادر شاہ نے مقدمہ 8-6-3میرج ایکٹ کے تحت درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں