ساہیوال، ڈاکو چار دوکانداروں،سیلز مین ،دو بیو پاریوں سے چار لاکھ57ہزار روپے کی نقدی ،چھ موبائل اور دو موٹر سائیکل لوٹ کر فرار

پیر 25 اکتوبر 2021 17:15

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) ڈاکو چار دوکانداروں،سیلز مین اور دو بیو پاریوں سے چار لاکھ57ہزار روپے کی نقدی ،چھ موبائل اور دو موٹر سائیکل لوٹ کر فرار ہو گئے۔نور شاہ ساہیوال روڈ پر چک 51۔جی ڈی کے قریب دو ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر دوکاندار شکیل احمد سے موٹر سائیکل نمبر6136۔اے جی جی اور5ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے۔

چک143۔نائن ایل کے بیو پاری محمد عمران صابر سے مالن شاہ روڈ چک139۔نائن ایل کے قریب دو ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر 50ہزار روپے کی نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ساہیوال عارف والہ چک114۔نائن کے قریب ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر کیری ڈبہ نمبر175۔ایس ایل ایس میں سوار سیلز مین محمد شہزادا ور ڈرائیور ناصر سی3لاکھ13ہزار روپے کی نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

جی ٹی روڈ پر چک 5۔گیارہ ایل کے قریب ایک دوکاندار حمزہ کو پستول دکھا کر چار ڈاکوئوں نے نقدی42ہزار روپے اور دو موبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔جی ٹی روڈ قادر آباد کے قریب دو ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر 23ہزار روپے کی نقدی محمد افضل دوکاندار سے چھین کر فرار ہو گئے۔چک43۔بارہ ایل کے قریب دو ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر اسد علی بیو پاری سے موٹر سائیکل نمبر6390۔پی کے اے ،نقدی 4200روپے اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس نور شاہ،ڈیرہ رحیم،کمیر ،ہڑپہ،یوسف والہ اور صدر نے شکیل احمد،محمد عمران صابر،جعفر حسین ،محمد شہزاد،حمزہ ،محمد افضل اور ارشد علی کی مد عیت میں سات مقدمات392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں