ساہیوال، دو کالونی ڈویلپروں کے خلاف سر کاری خزانہ کو ایک کروڑ روپے کا ٹیکا لگانے پر مقدمات درج

پیر 25 اکتوبر 2021 17:15

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) پولیس فرید ٹائون نے دو ڈویلپروں کے خلاف غیر قانونی کالونیاں بنانے کے الزام میں مقدمات درج کر لئے ۔چک89۔سکس آر کے قریب شمزید حسین نے فیکٹری کی اراضی پر غیر قانونی کالونی بنا کر پلاٹوں کی فروخت شروع کر دی۔

(جاری ہے)

محمد پور روڈ پر آصف واہلہ نے غیر قانونی کالونی بنا کر پلاٹوں کی فروخت شروع کی اور کارپوریشن سے این او سی نہ لیا اور سر کاری خزانہ کو ایک کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔پولیس فرید ٹائون نے کارپوریشن کے انفورسمنٹ انسپکٹر وقاص جا وید کی مد عیت میں دو مقدمات لوکل گورنمنٹ کی دفعات کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ابھی تک دونوں ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں