ساہیوال،زمیندارا ور بھائی کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پردو تھانیداروں ، دس پولیس کانسٹیبلوں کیخلاف مقدمہ درج

جمعہ 26 نومبر 2021 17:01

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) پولیس نور شاہ نے چک 65۔اے جی ڈی کے زمیندار محمد طارق جا وید اور اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنانے اور غیر قانونی حبس بیجا میں رکھنے کے الزامات میں پولیس نور شاہ کے دو اسسٹنٹ سب ا نسپکٹروں اور دس پولیس کانسٹیبلوں کے خلاف عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسی چک کے زمیندار محمد طارق جا وید نے مسرت بی بی سے عر صہ پندرہ سال قبل شادی کی اور اسکے چار بیٹے ہوئے اور اسکی بیوی مسرت ناراض ہو کر بھائیوں کے پاس چلے گئی اور ایک بیٹا مزمل 7سالہ اپنی دادی کے پاس قیام پذیر تھا کہ پولیس نے مسرت کے دو بھائیوں صفدرا ور اللہ دتہ کے ایماء پر 8اکتوبر کو اسکے گھر پر چھاپہ مارا دو تھانیداروں جا وید اورعابد حسین نے دس کانسٹیبلوں سیف اللہ،جہاں زیب،عرفان وٹو ڈرائیور اورسات نامعلوم کانسٹیبلوں کے خلاف گھر میں دا خل ہو کر محمد طارق جا وید،محمد فاروق بھائی کو گرفتار کر کے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور حوالات میں لے جا کر بند کر دیا اور بیٹے مزمل کے اغوا کا جھوٹا مقدمہ بھی درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تشدد سے دونوں نڈھا ل ہو گئے تو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا تو عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کر دیا اور گرفتار ملزموں کو رہا کر دیا ۔محمد طارق جا وید کی رٹ پٹیشن پر ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال منیر حسین گل کے حکم پر پولیس نور شاہ نے مقدمہ 337,342 ایل ٹو اور ایف ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں