ساہیوال،دن دیہاڑے کاشتکار اغوا ،دیہاتیوں نے تعاقب کر کے چھڑا لیا ،مقدمہ د رج ،تین ملزم گرفتار

جمعہ 3 دسمبر 2021 17:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) نواحی گائوں15ٹکڑا سے دن دہاڑے ایک کاشتکار محمد مجاہد اقبال کو قتل کی نیت سے اغوا کر کے پانچ مسلح افراد تشدد کر تے ہوئے فرار ہو گئے۔دیہاتیوں نے تعاقب کر کے کاشتکار کو ملزموں کے چنگل سے چھڑا لیا تین ملزم گرفتار کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق محمد مجاہد اقبال اپنی موٹر سائیکل میں پٹرول ڈلوا کر واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ گائوں کے موڑ پر ندیم،عابد اور ساجد علی نے دیرینہ رنجش کی بنا پر آتشی اسلحہ سے مسلح ہو کر اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کر لیا اور کار میں ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے کہ دیہاتیوں نے ملزموں کو گھیرا ڈال کر کاشتکار کوچھڑا لیا۔

پولیس ہڑ پہ نے مقدمہ 148,511,365,337اور149ت پ درج کر کے تین ملزموں کو حراست میں لے لیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں