ساہیوال ،بازاروں میں عید کا رش بڑھنے سے گھنٹوں ٹریفک جام ‘لائنوں میں لگے شہری پریشان ‘ ٹریفک پلان ناکام

جمعرات 24 ستمبر 2015 16:40

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 ستمبر۔2015ء) بازاروں میں عید کا رش بڑھنے سے گھنٹوں ٹریفک جام ‘لائنوں میں لگے شہری پریشان ‘ ٹریفک پلان ناکام ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بازاروں میں خریداری کے لئے آنیوالے شہریوں کی وجہ سے عید کا رش بڑھ گیا جس کی وجہ سے مختلف بازاروں میں گھنٹوں ٹریفک جام رہی‘ ٹریفک اہلکار بے بس نظرآئے اور ٹریفک پلان ناکام رہاجس کی وجہ اہلکاروں کی انتہائی کمی اور اور خاتون پولیس افسررفعت حیدر بخاری کی عدم دلچسپی اور غلط حکمت عملی تھی۔

گھنٹوں ٹریفک جام رہنے سے خریداری کے لئے آنیوالے شہریوں کو پھنسی ہوئی ٹریفک میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ انتہائی پریشان دکھائی دیئے۔شہریوں کا کہناہے کہ عید کے دنوں میں ٹریفک پولیس افسران کی طرف سے ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے کے لئے کوئی بہترحکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور شہر کے مین چوکوں میں اہلکار کھڑے کا مطالبہ کیا تاکہ ٹریفک کا نظام رواں دواں ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں