ساہیوال، گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر نوجوان نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جمعرات 24 ستمبر 2015 16:57

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 ستمبر۔2015ء) موکل کا لونی ساہیوال میں گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر ایک 25سالہ نوجوان محسن نے گندم میں رکھنے والی گو لیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق موکل کا لونی کے امداد علی کے 25سالہ بیٹے محسن کا گھریلو مسائل پر والدین سے جھگڑا ہو گیا اور محسن نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ اور تعنوں سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گا لیاں کھا لیں اور جسے بے ہو شی کی حالت میں اسپتال لا یا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں