ساہیوال میں پولیس نے رشوت لیتے ہوئے میل اسسٹنٹ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 14:12

چیچہ وطنی ۔03 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) انسداد رشوت ستانی پولیس ساہیوال نے محکمہ بہبود آبادی میں بھر تی کرنے کا جھانسہ دے کر رشوت لینے والے محکمہ بہبود آبادی کے میل اسسٹنٹ محمد مجاہد کو رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا،اور اس کے قبضہ سے نشان زدہ 5ہزار روپے بھی بر آمد کر لئے ۔تفصیلات کے مطابق محمد مجاہد نے ندیم اقبال کو محکمہ بہبود آبادی میں بھرتی کرانے کے لئے ایک لاکھ رو پے رشوت کا معاہدہ کیا اور5ہزار رو پے ایڈوانس طلب کئے جس پر سول جج زاہد فرید کی زیر نگرانی سرکل آفیسر انٹی کرپشن سعید بابو نے اچانک چھا پہ مار کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں