دن دیہاڑے شاد مان ٹاؤن بنک ملازم کا گھر ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

جمعرات 28 جنوری 2016 15:26

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جنوری۔2016ء) یہاں شاد مان ٹاؤن میں دن دیہاڑے بنک ملازم محمد سلیم کے گھر ڈاکہ ڈاکو دو لاکھ ستارہ ہزار روپے کی نقدی ،پانچ لاکھ روپے کی زیورات اور موبائل فون اور گھڑیاں لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد سلیم بنک ڈیوٹی پر چلا گیا تو اس کے بعد اسکی بیوی گھر میں اکیلی تھی کہ دو نامعلوم مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہو گئے اور اسلحہ کے زور پر اس سے گھر کی چابیاں لی نقدی زیورات ،موبائل فون اور گھڑیاں وغیرہ لوٹ کر جاتے ہوئے اسکی بیوی کو کمرہ میں بند کر گئے اور فرار ہو گئے۔ پولیس فرید ٹاؤن نے مقدمہ 397 اور392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ابھی تک ملزموں کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں