خاوند سے روٹھ کر میکے جانے والی بہن کو بھائی نے گولی مارکر ہلاک کر دیا

جمعہ 5 فروری 2016 16:45

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) پاکپتن ساہیوال میں شادی شدہ ساجدہ کو اسکے بھائی محمد آصف نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق کوڑے شاہ زیریں کے عبدالغفور کی بیوی ساجدہ 25سالہ خاوند نے ناراض ہو کر میکے چلی گئی ساجدہ کے لاہور میں مقیم والدین اسے بس میں ساہیوال لے آئے اور پاکپتن چوک میں اسکے خاوند عبدالغفور کو بلوا یا کہ وہ آکر ساجد ہ کو اپنے ہمراہ لے جائے لیکن جب وہ بس سے اتر کر بس سٹاپ پر کھڑے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار ساجدہ کا بھائی محمد آصف آگیا اور پسٹل سے ساجدہ کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا اور فرار ہوگیا ۔پولیس غلہ منڈی نے مقدمہ 302ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں