ساہیوال میں ڈاکو راج: 19لاکھ 50ہزار روپے کی نقدی اور زیورات لوٹ لیے گئے،مزاحمت پر 3 افراد زخمی
جمعہ 5 فروری 2016 16:45
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) ساہیوا کے نواح میں ڈاکوؤں نے انیس لاکھ اونچاس ہزار آٹھ سور روپے کی نقدی اور زیورات لوٹ لیے ڈاکوؤں کی فائرنگ اور تشدد سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ڈکیتی کی پہلی واردات چک 9-90ایل میں ہوئی یہاں فریاد علی کی بیوی بس کے انتظار میں عارف چوک پل پر کھڑی تھی کہ اسے ایک رکشہ میں سوار چار مسلح ڈاکوؤں نے زبر دستی رکشہ میں بیٹھا کر عارف والا روڈ پر لے گئے جہاں اس سے تیرہ لاکھ نوے ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے۔
دوسری واردات شاداب ٹاؤن میں سمیع الله کی دکان پر ہوئی یہاں تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ تان کر پنتیس ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور مذاحمت پر اس کے ملازم کو گولی مار دی جسے بیہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا۔(جاری ہے)
ڈکیتی کی تیسری واردات کچی آبادی کمیر میں ہوئی یہاں محمد صادق زمیندار کے گھر آتش اسلح سے مسلحہ نو ڈاکو زبردستی گھر میں داخل ہو گئے اور اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ان کے قبضہ سے چار لاکھ باسٹھ ہزار آٹھ سور وپے کی نقدی زیورات وغیرہ چھین لیے جب محمد صادق کی بیٹی بھاگنے لگی تو اس کے کانوں سے بالیا ں نوچ لی جس سے اس کے دونوں کا شدید زخمی ہو گئے۔
جب ملزم گھر سے باہر نکلے تو ایک راہ گیر نے شور کیا جس پر ڈاکوؤں نے اسے بندوق کے بٹ راہگیر کے سر پر مار کر شدید زخمی کر دیا جسے بیہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے تاہم ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ اور ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ڈکیتی کی چوتھی واردات چک 5-63ایل کے قریب جی ٹی روڈ پر ہوئی یہاں ایک بیوپاری لیاقت علی ریکوری کے بعد اپنی موٹر سائیکل 5721ایس ایل کے پر قادرہ آباد جا رہا تھا کہ چار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اس سے باسٹھ ہزار روپے کی نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی ، تھانہ کمیر اور تھانہ یوسف والا نے چار مقدمات 397-395-394-392اور 382ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تینوں زخمیوں کو ہسپتال داخل کر ا دیا گیا ہے ۔پولیس ابھی تک ملزموں کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی
ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں مقیم بچوں کی تفریح کے ..
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت ضلعی بہبود اور بحالی یونٹ برائے خصوصی افرادکا اجلاس
ڈاکو خاتون، گن مین، سیلز مین، دوکانداروں سے 43لاکھ49ہزار نقدی، دس موبائل لے اڑے
ن لیگی ایم پی اے کے بھائی کو کورئیر کمپنی ملازم نے 3لاکھ روپے کا ٹیکا لگا دیا
کنورژن فیس غبن ایم این اے ایم پی اے چچا بھتیجا اور صوبائی اسمبلی کے دو سابق امیدواروں کی عبوری ضمانتیں ..
جی ٹی روڈ پل ناکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک ڈرائیور جاں بحق ، ڈرائیور، بیوپاری سے ایک لاکھ30ہزار نقدی، ..
ڈیفالٹر واپڈا اہلکاروں کی ٹھکائی ، موٹرسائیکل کی چابی چھین کرفرار
ساہیوال،ن لیگی ایم پی اے کے بھائی کو کورئیر کمپنی ملازم نے 3لاکھ روپے کا ٹیکا لگا دیا
ساہیوال،کنورژن فیس غبن ایم این اے ایم پی اے چچا بھتیجا اور صوبائی اسمبلی کے دو سابق امیدواروں کی عبوری ..
کمشنر ساہیوال ڈویژن کا سخت ایکشن،ناقص کارکردگی پر گورنمنٹ کالج ساہیوال سنٹر کا تمام امتحانی عملہ تبدیل ..
ضلع کونسل ساہیوال کے ہیڈ کلرک رانا ساجد لطیف کی گریڈ16میں ترقی
پرائس مجسٹریٹس روٹی اور نان کی قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں، کمشنر
ساہیوال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا