دو گرپوں کی فائرنگ راہگیر عورت گولی لگنے سے شدید زخمی

جمعہ 5 فروری 2016 16:47

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) نواحی چک 9-133ایل میں دو گروپوں میں فائرنگ گولیوں کی زد میں آکر راہگیر عورت نصیراں 55سالہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی جسے بیہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال داخل کرا دیا گیا بتایا گیا ہے کہ دو گروپوں کی اراضی پر قبضہ کا تنازع چلا آرہا تھا دو گروپوں نے ایک دوسرے پر دھونس جمانے کے لیے کھلی فائرنگ کی لیکن راہگیر عورت اس فائرنگ کی زد میں آگئی ۔پولیس غلہ منڈی نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں