ساہیوال، گھریلو جھگڑے پر خاوند نے گولی مار کر دوسری بیوی کو قتل کر دیا

جمعہ 19 اگست 2016 15:44

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اگست ۔2016ء) آبادی جہاز گراؤنڈ گلی نمبر ایک میں خاوند ندیم مغل نے اپنی دوسری بیوی نجمہ کو گھریلو رنجش کی بنا پر گولی مار کر ہلاک کر دیا ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق ندیم مغل نے دو شادیاں کر رکھی تھیں کہ اور دونوں بیویوں کے درمیان جھگڑا رہتا تھا جس پر اس نے دوسری بیوی پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے تو نجمہ نے مشتعل ہوکر ندیم مغل کو برا بھلا کہا جس پر ملزم نے غصہ میں آکر نجمہ کو پستول سے گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کر کے ملزم ندیم مغل کو گرفتار کر لیا اور آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں