ساہیوال، ٹریفک حادثات دو شادی شدہ عورتیں، چھٹی جماعت کا طالبعلم جاں بحق، پانچ شدید زخمی

ہفتہ 27 اگست 2016 14:48

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) یہاں نواح میں ٹریفک حادثات میں دو شادی شدہ عورتوں اور چھٹی جماعت کے طالب علم سمیت تین افراد جاں بحق اورپانچ شدید زخمی ہوگئے دو زخمیوں کی ہسپتال میں حالت نازک ہے۔ پہلا حادثہ غربی بائی پاس چک9-134ایل کے قریب ہوا یہاں موٹر سائیکل ایک کتے سے ٹکرانے کے نتیجہ میں الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ایک ساٹھ سالہ عورت مختاراں ہلاک اور اس کا بھتیجا اقبال شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ ساہیوال ملتان روڈ پر داد فتیانہ کے قریب ہوا یہا ں موٹر سائیکل اور کار کی ٹکر میں ایک پچیس سالہ عورت اقصیٰ جاں بحق اور اس کا خاوند بلال شدید زخمی ہوگیا زخمی کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔تیسرا حادثہ ساہیوال بونگہ حیات روڈ پر چک 5-66ایل کے قریب ہوا یہاں دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے کے نتیجہ میں ایک چھٹی جماعت کا طالب علم شان جاں بحق جبکہ تین افراد سکندر ، طالب حسین اور شفاعت علی شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں