میاں منظوراحمد وٹو کی ضمنی انتخاب این اے162 میں پارٹی امیدوارشہزاد چیمہ کیلئے بھرپورانتخابی مہم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 9 ستمبر 2016 19:12

ساہیوال(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 ستمبر2016ء):سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور احمد وٹو نے این اے 162 ساہیوال کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار شہزاد سعید چیمہ کے لئے بھرپور انتخابی مہم کی۔

(جاری ہے)

حلقے کے علاقے ہڑپہ سٹیشن ، دادرھ بالا، 104/7R، 105/7R ،/9L 146 ،/L 711 میں وٹو، جٹ، ارائیں ، گجر اور راجپوت برادری نے بھرپور انداز میں ساتھ دینے کا اعلان کیا اس موقع پر شہزاد سعید راجپوت کے علاوہ چوہدری مظہر ریاست گجر، چوہدری محمد ذکی، واجد گجر، فاروق سمبوکہ، نواب طارق، رانا عبدالرحمان، ندیم خالد، بابا ظہور حق، شبیر علی چٹھہ، بابا وحید، چوہدری فاروق، چوہدری مبشر، چوہدری جاوید گجر اور دیگر بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کی پوزیشن بہت مضبوط ہے اور دیگر امیدواروں پر سبقت حاصل ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں