ساہیوال عارف والا روڈ موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے نتیجہ میں ایک ڈاکو ہلاک

پیر 12 ستمبر 2016 15:25

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 ستمبر۔2016ء) ساہیوال عارف والا روڈ پر شریں والا موڑ کے قریب موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے نتیجہ میں ایک ڈاکو ذوالفقار عرف وحیدوہلاک جبکہ ڈاکو کے دو ساتھی دو موٹر سائیکلیں لیکر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے ایک موٹر سائیکل چک 9-91ایل کے قریب سیکورٹی گارڈ قدرت نامی سے چھینی جس کے بعد ڈاکوؤں نے ایک اور راہگیر غنی سے موٹر سائیکل چھینی تو غنی کے ساتھیوں نے شور مچا دیا تو دیہاتیوں کے تعاقب کرنے پر ڈاکوؤں کی دو موٹر سائیکلوں میں سے ایک موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ذوالفقار عرف وحیدوشدید زخمی ہوگیاجسے ریسکیو1122کی گاڑی نے سول ہسپتال ساہیوال پہنچایا مگر ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا ۔

متوفی ڈاکو چک 82ڈی کا رہنے والا تھا ۔ پولیس ڈیرہ رحیم نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ٹریفک حادثہ میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کے ساتھی ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں