بجلی کا جھٹکا لگنے سے پانچویں جماعت کی طالبہ ،سیڑھیوں سے پاؤں پھسلنے پر چوتھی جماعت کا طالبعلم جاں بحق

جمعہ ستمبر 16:42

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 ستمبر۔2016ء) پانچویں جماعت کی طالبہ عطیہ بجلی کا جھٹکا لگنے سے جا ں بحق جبکہ چوتھی جماعت کا طالب علم اظہر سیڑھیوں سے گر کر ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

چک 9-119ایل میں شفقت علی زمیندار کی بیٹی بجلی جانے کے بعد یو پی ایس کا سوئچ آن کرنے لگی تو اس کے ہاتھ پانی میں بھیگے ہوئے ہونے کی وجہ سے اسے بجلی کا شدید جھٹکا لگا اور سوئچ سے چمٹ کر رہ گئی جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لا گیا مگر وہ دم توڑ چکی تھی ۔ چک 55جی ڈی میں مظہر دکاندار کا بیٹا چوتھی جماعت کا طالب علم اظہر گھر کی سیڑھیوں پر دوسرے بچو ں سے کھیلتے ہوئے چڑھا تو پاؤ پھسل جانے سے قلا بازیاں کھاتے ہوئے گر گیا جسے شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments