چوری کی وارداتیں:ملزمان موٹرسائیکل،نقدی وطلائی زیورات لے اڑے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 26 ستمبر 2016 17:19

ساہیوال(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔26ستمبر2016ء):چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان موٹرسائیکل،ایل سی ڈی‘ نقدی وطلائی زیورات لے اڑے ۔

(جاری ہے)

چوری کی واردات قیوم ہسپتال میں ہو ئی یہاں نامعلوم ملزم نے ایک شہری وسیم کی موٹرسائیکل نمبری 5168/SLL مالیتی 63500روپے چراکرلے گئے۔دیگر وارداتوں 134/9-Lمیں اقبال وغیرہ8ملزمان نے فرح ادیبہ کے گھر سے ایل سی ڈی‘ نقدی وطلائی زیورات کل مالیتی1لاکھ27ہزارروپے اور قصبہ ہڑپہ میں نامعلوم ملزم نے مسعود احمد کی دوکان سے موبائل فون اور نقدی کل مالیتی 2لاکھ89ہزار روپے چرالئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں