اُردو پوائنٹ پاکستان ساہیوالساہیوال کی خبریںساہیوال، ڈکیتی کی واردات کے دوران بیوپاری کے دو قاتل ڈاکو گرفتار

ساہیوال، ڈکیتی کی واردات کے دوران بیوپاری کے دو قاتل ڈاکو گرفتار

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 ستمبر۔2016ء)نواحی چک 9-96ایل میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ایک بیوپاری زاہد کوقتل کرنے والے دو ڈاکوؤں محمد الیاس اور عبدالغنی کو پولیس غلہ منڈی نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ ڈاکوؤں کا ایک ساتھی دیہاتیوں سے مقابلہ کے دوران مارا گیا تھا ۔

(خبر جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 12جنوری کو پانچ ڈاکوؤں نے بیوپاری زاہدکے گھر ڈاکہ مارا تو شور پر دیہاتی اٹھ کھڑے ہوئے تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے بیوپاری زاہدکو ہلاک کردیا دیہاتیوں کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا تھا جبکہ اس کے چار ساتھی فرار ہو گئے تھے پولیس نے گزشتہ رات دونوں ڈاکوؤں محمد الیاس اور عبدالغنی کو چک 9-136 ایل کے قریب چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا اور ملزموں کے قبضہ سے دو پسٹل تیس بور اور گولیاں برآمد کر لی تھی ۔

دو ڈاکو ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

ساہیوال شہر کی مزید خبریں