اُردو پوائنٹ پاکستان ساہیوالساہیوال کی خبریںساہیوال ،ٹریفک حادثات ،دو ڈرائیور جاں بحق ،چار افراد شدید زخمی ہوگئے

ساہیوال ،ٹریفک حادثات ،دو ڈرائیور جاں بحق ،چار افراد شدید زخمی ہوگئے

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔۔08 اکتوبر۔2016ء)یہاں نواح میں ٹریفک حادثات کے دوران دو ڈرائیور جاں بحق اور چار افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ ساہیوال فیصل آباد روڈ پر قطب شہانہ راوی پل کے قریب ایک بجری سے لوڈ ٹرک نمبر 9435ای الٹ جانے کے نتیجہ میں ٹرک ڈرائیور محمد سلیم موقعہ پر ہلاک جبکہ وارث اور مرید حسین شدید زخمی ہو گئے۔

(خبر جاری ہے)

دوسرا حادثہ ساہیوال چیچہ وطنی روڈ پر 11-9ایل کے قریب ہوا یہاں ایک کار الٹ جانے کے نتیجہ میں رائے کاٹن ملز کا ڈرائیور توقیر حسین جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی اور زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال پہنچا دیا گیا ہے ۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

ساہیوال شہر کی مزید خبریں