ْساہیوال صنعت کار اور سیلز مین سے ڈاکوئوںنے کار اور چھ لاکھ بارہ ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:54

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) یہاں نواح میںڈاکوئوں نے کاراور چھ لاکھ بارہ ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ساہیوال لاہور روڈ پر چک 5-54ایل کے قریب اوکاڑہ ایک صنعت کار محمد عثمان اپنے دوست غلام مصطفی کے ہمراہ ساہیوال سے اپنے کار نمبر2847ایم این اے جا رہے تھے تو دوسری کار میں تعاقب کرتے ہوئے چھ ڈاکو آگئے اور گن پوائنٹ پر پانچ لاکھ اٹھائیس ہزار روپے کی نقدی ٬ کار مہران اور پارچات لوٹ لیے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

ساہیوال پاکپتن روڈ پر با با فرید فلور ملز کے قریب سیلز مین محمد ذیشان جب اپنے دوست عبدالکریم کے ہمراہ موٹر سائیکل پر چک 9-96ایل سے واپس آرہے تھے توچار ڈاکوئوں نے اسلحہ تان کر نقدی 84ہزار اور ایک طلائی چین چھین لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔پولیس تھانہ یوسف والا اور پولیس تھانہ غلہ منڈی نے دو مقدمات 392-395اور 397ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں