ہڑپہ ٹول پلاز ہ کے قریب خود کشی 30سالہ نوجوان ٹرین کے آگے کود کر ہلاک

پیر 7 نومبر 2016 13:42

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) ہڑپہ ٹول پلازہ کے قریب ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر 30سالہ نوجوان نے جان دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق رات ساڑھے بارہ بجے کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کو آتے دیکھ کر ریلوے لائن کے کنارے کھڑے نامعلوم نوجوان نے چھلانگ لگا دی جس سے اس کی لاش کے ٹکڑے ہوگئے۔

(جاری ہے)

تاہم اس خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور نہ ہی متوفی کے ورثاء کا سراغ چل سکاہے۔ پولیس ہڑپہ نے لاش سول ہسپتال ساہیوال میں پوسٹمارٹم کے بعد لاوارث قرار دیکر دفن کرا دی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں