ساہیوال، نرسنگ کی 18سالہ طالبہ نے ماں سے جھگڑ کر خواب آور گولیاں کھا لیں ،جاں بحق

ہفتہ 3 دسمبر 2016 16:39

ساہیوال، نرسنگ کی 18سالہ طالبہ نے ماں سے جھگڑ کر خواب آور گولیاں کھا لیں ،جاں بحق
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2016ء) جہاز گرائونڈ کالونی میں نرسنگ کلاس کی طالبہ رخسارظہیر نے خواب آور 40گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رخسارظہیر کا اپنی لیڈی ہیلتھ ورکر ماں سے اس کے شادی کے مسئلہ پر جھگڑا ہوگیا اور رخسار ظہیر نے اپنی ماں کو سختی سے اپنی مرضی کے خلاف شادی سے منع کیا لیکن اس نے اسے ڈانٹا اور شادی طے کرنیکی دھمکی دی جس پر دلبرداشتہ ہوکر رخسارظہیرنے خواب آور 40گولیاںکھا لیں جس سے وہ بیہوش ہو گئی جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاںاس نے دم توڑ دیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں