ساہیوال، ٹریفک حادثات طالب علم سمیت تین جاں بحق ،چار شدید زخمی

بدھ 7 دسمبر 2016 15:44

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) آج یہاں نواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک اور چار شدید زخمی ہو گئے مرنے والوں میں ایک طالب علم بھی شامل ہے۔ ایک حادثہ جھال روڈ لنک وویو موڑ پر موٹرسائیکلوں کی ٹکر میں پنتیس سالہ محمداشرف جاںبحق ہوگیا ۔ اسکا ساتھی محمد ارشد شدید زخمی۔

(جاری ہے)

ایک اورحادثہ نائی والا بنگلہ سائیں دی کھوئی روڈ پر چک 11-11ایل کے قریب ہوا یہاں دو تیز رفتار دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں بی اے کا طالب علم محمدعثمان جاں بحق جبکہ ریاست علی ، ثناء اللہ اور محمد ادریس شدید زخمی ہو گئے۔

تیسرا حادثہ گرلز کالج روڈ پر طارق بن زیاد کالونی چوک کے قریب ہوا یہاں سپیڈ بریکر پر رات کو موٹر سائیکل سوارکار سے اپنے آپ کو بچاتے ہوئے موٹر سائیکل پھسل کر گر گئی جس کے نتیجہ میں جاوید بشیر ساٹھ سالہ جاں بحق ہوگیا ۔ تمام زخمیوںکو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیاہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں